2 اگست 2014 - 15:58
حماس نے لاپتہ اسرائیلی فوجی کو حراست میں رکھنے کے الزام کو مسترد کردیا

حماس نے اسرائیلی فوجی کو حراست میں رکھنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ فوجی اسرائیلی حملے کے دوران ہی مارا گیا ہو۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیلی فوجی کو حراست میں رکھنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ فوجی اسرائیلی حملے کے دوران ہی مارا گیا ہو۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں اسرائیل کے لاپتہ فوجی سے متعلق کوئی معلومات نہیں کہ وہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے۔ القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ غزہ کے جنوبی حصے میں صہیونی فوج کے فضائی حملے کے بعد وہاں لڑنے والے حماس کے تمام افراد سے ہمارا رابطہ منقطع ہوچکا ہے لہذا یہ بھی ممکن ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ان کا لاپتہ فوجی مارا گیا ہو۔ اسرائیل کے مطابق جنوبی غزہ میں حماس کی جانب سے بنائی جانے والی سرنگوں کو تباہ کرتے وقت ان کے 2 فوجی ہلاک جب کہ ایک لاپتہ ہوگیا تھا جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا جب کہ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ لاپتہ فوجی حماس کی حراست میں ہے۔

.......

/169